قومی ٹیم کی فین فالوونگ میں اضافہ ہو رہا ہے،رمیز راجہ
لاہور(اے این این )سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ٹی 20 میچز میں 23 بار مخالف ٹیم کو آل آ ئوٹ کرنیوالی پاکستان کی واحد ٹیم ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ جس طرح پاکستان ٹیم کی گزشتہ کچھ عرصے میں پرفارمنس رہی ہے اس سے دنیا بھر میں قومی ٹیم کی فین فالوونگ میں اضافہ ہو رہا ہے، دنیا پاکستان کو پسند کرنے لگی ہے اور اب پاکستان بھی آئے گی، آج کل کی پرفارمنسز کی وجہ سے پاکستان کا مقدمہ مضبوط ہوگا اور انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مددملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی 20 میں پاکستان سب سے زبردست ہے اور یہ واحد ٹیم ہے جس نے 23 بار مخالف ٹیم کو آل آئو ٹ کیا ہے، ہماری ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ اور ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے تیاریاں بہت شاندار ہیں، گزشتہ 15 سے 20 سالوں میں کبھی ہماری ٹیم کی ایسی تیاری نہیں رہی، سرفراز احمد نوجوان کپتان ہیں جو بہت اچھے طریقے سے نئی ٹیم کو آگے لے کر جا رہے ہیں۔