گلوبل سسٹم آف انٹی گریٹڈ سٹڈیز کے زیر اہتمام انٹر سکول فٹبال ٹورنامنٹ
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)گلوبل سسٹم آف انٹی گریٹڈ سٹڈیز نے گزشتہ روز اپنا آٹھواں انٹر سکول فٹبال ٹورنامنٹ سپورٹس گراؤنڈ میں منعقد کروایا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ کلچر اینڈ سیکریٹری آف پاکستان ٹینس فیڈریشن ثناء اللہ امان افتتاحی تقریب کے مہمان خصو صی تھے۔ اسلام آباد کے نامور پندرہ نجی سکولوں فروبلز، روٹس،ہیڈ سٹارٹ،سپر ایل جی ایس ،بی ایم آئیز،ہیڈ سینائے، سٹی،ا یلیٹ،آ ئی سی اے ایس، جی ایس آئی ایس نے شرکت کی۔جی ایس آئی ایس کی پرنسپل قرات العین علی رضوی نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے تمام سکولوں کے ٹیموں کی بہت حوصلہ افزائی کی اور اْن کا پیغام تھا کہ اسطرح کے کھیلوں کے مقابلوں سے بچوں کی جسمانی اور ذہینی نشوونما ہوتی ہے اور اْنہوں کہا ں جی ایس آئی ایس نے بہت شاندار اور تاریخی اندازسے اپنے 25 سال مکمل کیے۔جی ایس آئی ایس اسکول میں بچوں کی تعلیم اور تربیت بہترین انداز سے کی جاتی ہے۔ جس میں خواتین کو بھی مردوں کے شانہ بشانہ کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔