ویمنز ایشز، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین واحد ٹیسٹ 9 نومبر سے شروع ہو گا
سڈنی (اے پی پی) ویمنز ایشز، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین واحد ٹیسٹ 9 سے 12 نومبر تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل میزبان ٹیم آسٹریلیا تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 2-1 سے ہرا چکی ہے۔ واحد ٹیسٹ کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 17 نومبر، دوسرا 19 نومبر اور تیسرا 21 نومبر کو کھیلا جائے گا۔