دوسری آل آزادکشمیر ووشو چمپئن شپ کل مظفرآباد میں ہوگی
مظفرآباد(این این آئی)دوسری آل آزادکشمیر ووشو چمپئن شپ (کل) چار نومبر اور پانچ نومبر کو مظفرآباد میں ہوگی ‘ چمپئن شپ کا انعقاد مظفرآباد پبلک سکول عید گاہ میں ہوگا ‘ چمپئن شپ میںآزادکشمیر بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گے اور اپنے فن کا جوہر دکھائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسری آل آزادکشمیر ووشو چمپئن شپ 4اور 5نومبر 2017ء کو اسلام آباد پبلک سکول عیدگاہ مظفرآباد میں منعقد ہو گی۔چمپئن شپ آرگنائز ر اور آزادکشمیر ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد عرفان مغل نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ چمپئن شپ میں آزادکشمیر کے دس اضلاع سے ٹیمیں شرکت کریں گی ‘جن کی رہائش ،کھانے پینے سمیت تمام انتظامات ایسوسی ایشن کی جانب سے کئے جائیں گے ‘ کھیلوں کے حوالے سے حکومتی عدم دلچسپی اور سپانسرز نہ ہونے کے باعث یہ چمپئن شپ اپنی مدد آپ کے تحت کروائی جارہی ہے جس میں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں ‘ اپنی بساط کے مطابق آزادکشمیر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں ۔