بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائیگا
نئی دہلی (این این آئی)بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ (کل)ہفتہ چار نومبر کو کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ 4 نومبر کو راجکوٹ میں کھیلا جائیگا جبکہ تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 7 نومبر کو تھیرووانا تھاپورام کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ تینوں ٹی ٹونٹی میچز نائٹ ہونگے اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہونگے۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے کیویز کو تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز 2-1 سے شکست دیکر اپنے نام کرلی تھی۔ یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ہے ۔