جماعتہ الدعوۃ کی اپیل پر حلف نامہ میں ترمیم کیخلاف آج ملک گیر یوم احتجاج منایا جائیگا
لاہور ( سپیشل رپورٹر) تحریک حرمت رسول اور جماعۃالدعوۃ کی اپیل پر آئین میں ختم نبوت کے حوالہ سے ترمیم کیخلاف آج 3نومبر جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا۔لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ علماء کرام اور دینی جماعتوں کے قائدین تحفظ ختم نبوت کو خطبات جمعہ کا موضوع بنائیں گے اور نماز جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں پاس کی جائیں گی۔ تحریک حرمت رسولؐ اور جماعۃالدعوۃ کے قائدین پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی اور مولانا امیر حمزہ نے کہا ہے کہ برصغیر میں قادیانیت کا فتنہ سازش کے تحت کھڑا کیا گیا۔اس وقت بھی عقیدہ ختم نبوت میں دراڑیں ڈالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جس کسی نے حلف کی جگہ اقرار کرنے کا لفظ شامل کیااسے قوم کے سامنے لانا بہت ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ جاپان، فرانس، جرمنی اور دیگر ملکوں میں قادیانی مسلمان بن کر رہ رہے ہیں۔ اراکین اسمبلی کیلئے حلف نامہ میں ترمیم کر کے قادیانیوں کے مسلمانوں کی صفوں میں گھسنے کی راہ ہموار کرنے کی سازش کی گئی۔ حکمرانوں کے دل میں نظریہ پاکستان کیلئے کوئی جگہ نہیں ،انہیں محبت امریکہ و برطانیہ سے ہے۔ اس مسئلہ پر کسی صورت خاموش نہیں رہا جا سکتا۔ انہوںنے کہاکہ جن لوگوںنے ختم نبوت کے حلف نامہ میں ترمیم کی سازش کی انہیںقرار واقعی سزا دی جائے۔ ختم نبوت اور حرمت رسولؐ کے تحفظ کیلئے ہر مسلمان اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے تیار ہے۔