حماد صدیقی حوالگی ٗپاکستان نے دبئی پولیس کو باضابطہ درخواست دیدی
دبئی (این این آئی)سانحہ بلدیہ ٹائون کے مرکزی ملزم حماد صدیقی کی حوالگی کیلئے پاکستانی حکام نے دبئی پولیس کو باضابطہ درخواست دیدی ۔میڈیار پورٹ کے مطابق سانحہ بلدیہ ٹائون کیمرکزی ملزم حماد صدیقی کیس میں پیشرفت ہوئی ٗدبئی پولیس کو پاکستان کی درخواست مل گئی ہے ٗملزم کودبئی پولیس کے ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا ۔بلدیہ ٹائون فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ کے مرکزی ملزم حماد صدیقی کو انٹرپول نے گزشتہ ہفتے دبئی پولیس نے پاکستانی حکام کی مدد سے گرفتار کیا تھا۔