نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنیوالے کیپٹن سرور شہید کا یوم پیدائش 10 نومبر کو منایا جائیگا
رحیم یارخان(خبرنگار )وطن کیلئے جان نچھاورکرنے والے کیپٹن سرورشہیدکا107واںیوم پیدائش 10 نومبر کومنایاجائیگا کیپٹن سرورشہید10 نومبر1910 ء کو موضع سنگھوری تحصیل گوجرخان،ضلع راولپنڈی میں پیداہوئے یہ27جولائی 1948ء کاواقعہ ہے جب انہوں نے اوڑی سیکٹرمیں دشمن کی اہم فوجی پوزیشن پرحملہ کیاجب وہ دشمن سے صرف30گزکے فاصلے پرپہنچے تودشمن نے ان پربھاری مشین گن دستی بم اورمارٹرگنوں سے فائرنگ شروع کردی یوںایک گولی کیپٹن سرورشہید کے سینے میں لگی انہوں نے وہاں شہادت پائی انہیں ملک کے اعلیٰ ترین عسکری اعزازنشان حیدرپانے والے پہلے فوجی ہونے کابھی اعزازحاصل ہے ۔