پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے اجلاس 6 نومبر کو ملتان میں ہو گا یوسف رضا گیلانی ‘ احمد محمود و دیگر شرکت کرینگے
ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے چھ نومبر کو ملتان کے مقامی میرج ہال میں میٹنگ منعقد ہوگی جس میں صوبائی صدر مخدوم سید احمد محمود سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ودیگر شرکت کرینگے پیپلز پارٹی کے ڈویثرنل سیکرٹری انفارمیشن غلام عباس گورچانی نے بتایا کہ چھ نومبر کو گرین لینڈ میر ج کلب ملتان میں یوم تاسیس کے حوالے سے میٹنگ دن دس بجے شروع ہوگی جنوبی پنجاب پیپلز پارٹی کے صدر مخدوم سید احمد محمود سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی خصوصی شرکت کرینگے پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان کے صدر وجنرل سیکرٹری وسیکرٹری اطلاعا ت اسی طرح ضلع راجن پور ضلع لیہ ،ضلع مظفرگڑھ کے صدر،سیکرٹری وسیکرٹری اطلاعات بہاولپور ،ملتان ڈویثرن کے صدر جنرل سیکرٹری ،سیکرٹری اطلاعات کے علاوہ جنوبی پنجاب کے اضلاع کے عہدیدار تقریب میں شرکت کرینگے ۔اجلاس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جنوبی پنجاب میں جلسوں پر بھی مشاورت ہوگی ۔