بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں متعین بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو جمعرات کے روز دفتر خارجہ طلب کرکے ان سے ایک غیر واضح نوعیت کے واقعہ پر غیر سفارتی زبان استعمال کئے جانے پر احتجاج کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ڈی جی برائے جنوبی ایشیاءنے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر سے کہا کہ ایک تیسرے فریق کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو کو پاکستان ہائی کمیشن ڈھاکہ سے منسوب کرنا درست نہیں ہے، اس کے علاوہ پاکستان اس پالیسی پر عمل پیرا ہے کہ بنگلہ دیش سے دوستانہ اور خوشگوار تعلقات برقرار رکھے جائیں۔ پاکستان 1974 کے سہ فریقی معاہدے کی رو سے آگے بڑہنے کی خواہش رکھتا ہے جس میں بنگلہ دیش کے وزیراعظم نے کہا تھا کہ بنگلہ دیشی عوام ماضی کو بھول کر نیا آغاز کریں۔
بنگلہ دیشی ہائی کمشنر