روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ،اقوام متحدہ میں قرارداد پیش
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی قیادت میں اسلامی تعاون تنظیم نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم پر اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کردی ۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی طر ف سیمسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے قرارداد جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی میں پیش کی گئی ،جس پر ووٹنگ 14نومبر کو ہوگی۔قرارداد میںروہنگیاباشندوں کیخلاف ریاستی مظالم پرتشویش کا اظہار کیا گیا اورمطالبہ کیا کہ میانمارحکومت کو طاقت کے استعمال سے روکا جائے ۔