نیشنل سیونگز نے عالمی یوم بچت منایا
کراچی ( پ ر) نیشنل سیونگز نے بچت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے عالمی یوم بچت منایا۔ یہ دن ہر سال 31اکتوبر کو عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔ نیشنل سیونگز، ورلڈ سیونگز بینکس انسٹی ٹیوٹس کا ممبر ہونے کے ناطے ہر سال یہ دن مناتا ہے۔ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کراچی نے اس موقع پر ’’سیونگز کے فروغ، مالی شمولیت اور سوشل سکیورٹی‘‘ کے موضوع پر انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے آڈیٹوریم میں ایک سیمینار کااہتمام کیا۔سیمینار میں ظفر مسعود ڈائریکٹر جنرل نیشنل سیونگز نے شرکت کی۔ مقررین میں عرفان صدیقی،حسن اے بلگرامی، ڈاکٹر فرخ اقبال، آفتاب دیوان حسین لوائی، عبدالغفور بلوچ اور شاہ نواز نادر شاہ تھے۔