”گندم کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشت کا موزوں وقت20نومبر تک ہے “: محکمہ زراعت
لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ گندم کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے اس کی کاشت کا موزوں ترےن وقت 20 نومبر تک ہے۔ 20 نومبر کے بعد کاشت کی گئی گندم کی پیداوار میں بتدریج کمی آناشروع ہو جاتی ہے۔ ترجمان کے مطابق 20 نومبر تک کاشت کے لئے شرح بیج 50 کلوگرا م فی ایکڑ رکھی جائے جبکہ 21 تا 30 نومبر تک بوائی کے لئے 60 کلوگرام فی ایکڑ استعمال کیا جائے۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ڈپوﺅں یا مستند ڈیلروں سے ان اقسام کا بیج حاصل کیاجاسکتا ہے۔