سٹیج ڈرامہ ”ہائے بے بی “ آج سے پیش کیا جائیگا
لاہور(کلچرل رپورٹر)سٹیج ڈرامہ ”ہائے بے بی “آج سے شالیمار تھیٹر میں پیش کیا جائے گا۔ کاسٹ میں اداکارہ ماہ نور‘آفرین “وردہ ‘سنیہا خان ‘سنہری خان ‘شاہد خان ‘سرفراز وکی ‘حامد رنگیلا ‘وسیم پنوں ‘ثاقی خان ‘طوطی مراد ‘وقاص قیدراور اسد مکھڑا شامل ہیں ۔ ڈرامہ کے رائٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر حسن طارق اور علی طارق ہیں۔