اظہر علی کو گھٹنے کی تکلیف سے نجات کیلئے مزید تین ہفتے درکار
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)اظہر علی کو گھٹنے کی تکلیف سے مکمل نجات میں مزید تین ہفتے درکار ہیں‘وہ پر امید ہیں جنوری میں نیوزی لینڈ کی سیریز سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے تاہم قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ اور ویسٹ انڈیز کےخلاف سیریز میں شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے۔