پاکستان بھارتی بورڈ کےخلاف قانونی جنگ کا راستہ اختیار نہ کرے:ظہیر عباس
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)سابق صدرآئی سی سی اور پاکستانی کرکٹ کے لیجنڈ ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی جنگ کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہیے،ان سے مذاکرات کے ذریعے کرکٹ بحالی میں مدد ملی سکتی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کاپی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کروانے کافیصلہ خوش آئند ہے۔پورا یقین ہے مستقبل قریب میں غیر ملکی ٹیمیں پاکستان میں مکمل سیریز بھی کھیلنے آئیں گی۔ سرفراز احمدکو ٹیسٹ کرکٹ میں کپتان بنانا ٹھیک فیصلہ ہے ،آنے والے وقت میں اس کے اثرات بھی آناشروع ہوجائیں گے تاہم اس حوالے سے اسے سپورٹ کرنا چاہیے۔