پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو بی پی ایل کھیلنے کی مشروط اجازت دیدی
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے لیے18 نومبر سے 13 دسمبر تک کیلئے این او سی جاری کر دیئے۔بنگلہ دیش پریمئیر لیگ 4 سے 12 دسمبر تک کھیلی جا ئے گی۔ کرکٹرز کو 11 نومبر سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میں حصہ لینا لازمی ہو گا۔ویسٹ انڈیز سے سیریز کا شیڈول طے پانے کی صورت میں بھی کرکٹرز قومی ڈیوٹی کے لیے دستیاب ہوں گے۔ این او سی حاصل کرنے والوں میں محمد عامر، شعیب ملک، حسن علی، فہیم اشرف، عمران جونیئر، فخر زمان، رومان رئیس، اسامہ میر، رضا علی ڈار، عثمان شنواری، بابرا عظم، غلام مدثر ،جنید خان، شاداب خان اور سرفراز احمد شامل ہیں۔دوسری جانب حکام کی جانب سے شاہد آفریدی ، مصباح الحق، سہیل تنویر اور محمد سمیع کو مکمل ایونٹ کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔