گنگارام ہسپتال سے خیبر پی کے جانے والی میڈیکل ٹیم نے نوازشریف کڈنی ہسپتال سوات میں کیمپ قائم کر لیا
لاہور (نیوز رپورٹر) زلزلہ متاثرین کی طبی امداد کیلئے سر گنگا رام ہسپتال سے خیبر جانے والی میڈیکل ٹیم نے نوازشریف کڈنی ہسپتال سوات میں میڈیکل کیمپ قائم کرکے مریضوں کا علاج معالجہ شروع کر دیا ہے اور پہلے دن مجموعی طورپر 238 زلزلہ متاثرین کا معائنہ اور علاج کیا۔ میڈیکل ٹیم کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق سر گنگا رام ہسپتال کے ڈاکٹروں نے آرتھوپیڈک کے 50‘ گائنی کی 67‘ میڈیسن کے 17, 92 بچوں اور یورالوجی کے 12 مریضوں کا علاج کیا۔