ثمینہ خالد گھرکی دھماکہ کے بعد ہسپتال پہنچیں ‘ زخمیوں کے علاج معالجہ کی خود نگرانی کی
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھر کی واہگہ پر خود کش بم دھماکے کے بعد فوری طور پر گھر کی ٹرسٹ ہسپتال پہنچیں اور زخمیوں کے علاج معالجہ کی خود نگرانی کی۔ انہوں نے ہسپتال میں ایمرجنسی ڈیکلیئر کر کے عام ڈاکٹروں سمیت پورے عملے کو فوری طور پر ہسپتال طلب کیا اور شدید زخمی مریضوں کی فوری دیکھ بھال کی ہدایت کی۔ گھر کی ہسپتال میں خون کی ضرورت کے اعلان کے فوراً بعد پیپلز پارٹی کے ورکرز ہسپتال خون کے عطیات دینے ہسپتال پہنچے۔