عزاداری کا سلسلہ جاری ، حساس مقامات پر پولیس کے ساتھ فوج کے جوان بھی تعینات
لاہور(خصوصی نامہ نگار)ملک بھر میں محرم الحرام پر مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ علمدار کربلا حضرت عباس ؓکی یاد میں مجالس برپا ہوئی۔گزشتہ روزصوبائی دارلحکومت میں شبینہ زوالجناح کا مرکزی جلوس موری گیٹ دربار حسین سے برآمد ہونے والا جلوس پرانی انار کلی میں آ کر اختتام پذیر ہوا۔8 محرم کا دن حضرت علیؓ ابن ابی طالب کے صاحبزادے حضرت عباسؓکے نام سے منسوب ہے،سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ حساس مقامات پر پولیس کے ساتھ فوج کے جوان بھی تعینات ہیں۔مجلس کے بعد صبح دس بجے مرکزی جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پرانی انار کلی میں آ کر اختتام پذیر ہوا۔اسلام پورہ میںبھی مجالس کا انعقاد ہواجس میں علامہ اکبر کمیلی نے مسائب اہل بیت پر روشنی دالی۔اس کے علاوہ وسن پورہ ،ٹھوکر نیاز بیگ،مانگا منڈی ،گرین ٹاو¿ن ،شادمان ،شام کی بھٹیاں ،امامیہ کالونی ،شوکت خانم ،شاد باغ ،گلستان زہرا میں مجالس اور جلسوس برپا ہوئے۔