واہگہ بارڈر پر دھماکہ قابل مذمت ہے دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے
لاہور(رپورٹنگ ٹیم) دینی سماجی اور سیاسی رہنماﺅں نے واہگہ بارڈر پر ہونے والے دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ رہنماﺅں نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر ملکی سلامتی کیخلاف ایک ہو چکے ہیں۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان صدیق الفاروق امیر جماعت اسلامی کے رہنما¶ں ڈاکٹر سید وسیم اختر ‘ نذیر احمد جنجوعہ ، میاں مقصود احمد ، خلیق احمد بٹ‘ حافظ سلمان بٹ ، ذکر اللہ مجاہد، ملک شاہد اسلم، عبدالحفیظ احمد ، صوفی محمد اکرم ،محمد انور گوندل، عبدالعزیز عابد اور خالد بٹ،جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر رخسانہ جبین،اہلسنت و لجماعت پاکستان کے سر براہ علامہ محمد احمد لدھیانوی اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں ،پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو،آل پاکستان سینارٹی الائٹس کے چیئر مین ڈاکٹر پال بھٹی ، پاکستان عوامی تحرک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی،مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ ‘ صوفی مسعود احمد صدیقی‘عبدالغفار روپڑی ‘ عبدالوہاب روپڑی ‘ شکیل الرحمن ناصرنے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔