وزیراعلیٰ سندھ کو تبدیل نہیں کیا جا رہا: ترجمان بلاول ہائوس
کراچی (این این آئی) بلاول ہائوس کے ترجمان اعجاز درانی نے بعض اخبارات اور ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اعجاز درانی نے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت اور حقیقت نہیں۔