عمران خیبر پی کے کی حالت پر غور کریں، نوجوانوں کیلئے کیا کام ہوا: خورشید شاہ
سکھر (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے عمران خان یوتھ کا دعویٰ کرتے ہیں، پہلے خیبر پی کے کی حالت زار پر غور کریں، ڈیڑھ سال سے خیبر پی کے میں نوجوانوں کیلئے کیا کام ہوا، جو انسان دعویٰ کرتا ہے وہ اپنے آپ کو تو ٹھیک کرے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا لندن میں کشمیر کے مسئلے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔ دھرنوں سے ملکی معیشت کو بہت نقصان ہوا۔ پی پی نے صوبوں کو خودمختاری دی۔