میں کرکٹ کا کھلاڑی نہیں، فٹ بال کھیلتا ہوں: امیر جماعت اسلامی
پشاور(این این آئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ میں کرکٹ نہیں، فٹ بال کھیلتا ہوں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں سراج الحق وکٹ کی دونوں جانب کھیل رہے ہیں اس کے جواب میں سراج الحق نے جواب دیا میں کرکٹ کا کھلاڑی نہیں کرکٹ نہیں کھیلتا، میں فٹ بال کھیلتا ہوں۔