چنیوٹ: غیرت کے نام پر بیوی کو گلا کاٹ کر مار ڈالا، خود زہر کھا لیا
چنیوٹ (نامہ نگار) غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خود زہر کھا لیا۔ نواحی علاقہ درہٹہ کے ظفر ولد محمد خان کو اپنی بیوی مقصود بی بی کے کردار پر شک تھا اور دونوں میں اس بات پر تنازعہ بھی رہتا تھا۔ گذشتہ رات دونوں کے درمیان اسی بات پر تکرار کے بعد دونوں سو گئے رات بارہ بجے کے قریب ظفر نے استرے کی مدد سے اپنی بیوی مقصود کا گلاکاٹ کر اسے قتل کردیا اور پھر خود بھی گندم میںرکھنے والی زہریلی گولیاںکھا لیں اور زمین پر گر گیا شور سن کر اہل خانہ کی آنکھ کھلی تو فوراً ریسکیو 1122کو اطلاع دی جنہوں نے بے ہوش ظفر کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال پہنچایا جہاں اس کا معدہ واش کیا گیا اور اب اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ پولیس نے مقصود بی بی کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد اس کی نعش ورثاء کے حوالے کردی اور ظفر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔