ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ، گھروں سے بلایا گیا سیکرٹری صحت نے زخمیوں کی عیادت کی
لاہور (رپورنگ ٹیم) سانحہ واہگہ بارڈر کے فوری بعد صوبائی دارالحکومت لاہور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ڈاکٹروں و نرسوں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دریں اثنا سیکرٹری صحت پنجاب جواد رفیق کی ہدایات کے بعد لاہور کے سبھی ہسپتالوں میں سینئر سرجنز ڈیوٹی پر واپس آ گئے۔ سیکرٹری صحت پنجاب نے ہسپتالوں میں جا کر باقاعدہ عیادت کی۔ ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز نے بھی سرکاری ہسپتالوں میں زخمیوں کی عیادت کی۔