بلاول بھٹو نے بشیر ریاض کو اپنا پریس سیکرٹری جہانگیر بدر پولیٹیکل سیکرٹری، حشام ریاض سٹاف آفیسر اور علیزے اقبال حیدر کو ترجمان مقرر کر دیا
لاہور( خبر نگار) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنما بشیر ریاض کواپنا پریس سیکرٹری نامزد کردیا۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ بشیر ریاض بلاول بھٹو کے سینئر مشیر کے طور پر پہلے سے ہی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ وہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ بھی بطور پریس سیکرٹری کام کر چکے ہیں ۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر کو بلاول بھٹو زرداری نے اپنا پولیٹیکل سیکرٹری، حشام ریاض شیخ کو اپنا سٹاف آفیسر اور علیزے اقبال حیدر کو اپنا ترجمان مقرر کیا ہے۔