سینٹ کا اجلاس 12 روز جاری رہا‘ 2 آرڈیننس 12 قراردادیں منظور ہوئیں‘ 2 کروڑ سے زائد خرچہ ہوا
اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ کے بارہ روز تک جاری رہنے والے 108ویں اجلاس میں صرف 2 آرڈیننس منظور اور ایک پرائیویٹ ممبر بل پیش ہوا، اپوزیشن نے 6مرتبہ واک آئوٹ کیا‘ ملالہ یوسفزئی کو امن کا نوبل انعام ملنے پر مبارکباد‘ بھارتی جارحیت کی مذمت سمیت 12قراردادیں منظور ہوئیں، اجلاس مجموعی طور پر 21 گھنٹے 57 منٹ جاری رہا، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی عدم حاضری پر اپوزیشن و حکومتی سنیٹرز کا رونا اس اجلاس میں بھی جاری رہا۔ قومی خزانے سے 2 کروڑ سے زائد خرچہ ہوا۔