رینجرز کا آئندہ 3 روز کیلئے پرچم اتارنے کی تقریب سادگی سے کرنے کا فیصلہ، عام شہریوں کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی
لاہور (خبرنگار) رینجرز حکام نے واہگہ بارڈر پر روزانہ ہونے والی پرچم اتارنے کی تقریب آئندہ تین دن سادگی سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان تین دنوں میں عوام کو پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ واہگہ بارڈر پر سکیورٹی کے مزید سخت اقدامات کرنے کے بعد واہگہ بارڈر کو عام آدمی کیلئے کھولا جائے گا۔