شہباز شریف کا جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے 5 لاکھ زخمیوں کیلئے 75 ہزار روپے امدادکا اعلان
لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے سانحہ واہگہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے مالی امداد کا بھی اعلان کیا ہے جس کے تحت شہداء کے ورثاء کو 5لاکھ روپے فی کس مالی امداد فراہم کی جائے گی جبکہ شدید زخمی ہونے والے افراد کو 75ہزار روپے اور معمولی زخمیوں کو 25ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی۔