امی جان! اسلام قبول کر لیجئے نومسلم روسی حاجی کی درخواست
مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی) ایک روسی حاجی نے اپنی ماں کو اسلام پر آمادہ کرنے کیلئے مشاعر مقدسہ سے حج مناظر کی 900 تصاویر ارسال کیں۔ وہ ہر تصویر کے ساتھ یہ درخواست بھی پیش کرتا رہا ”امی جان! آپ اسلام قبول کر لیجئے“۔ ماضی کے فلدیسلاف اور حال کے بلال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ 7 برس قبل مسلمان ہوا تھا۔ میں یہاں سے واپسی کے بعد پوری قوت کے ساتھ اس بات کی کوشش کروں گا کہ میری ماں جسے میں بہت چاہتا ہوں دائرہ اسلام میں آ جائے۔