راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ''ستھرا پنجاب پرگرام''، صحت عامہ کی سہولیات اور انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سید نذارت علی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سبطین کاظمی، ڈائریکٹر ہیلتھ سمیت دیگر سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی، جبکہ اٹک، جہلم، چکوال اور مری کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ ''ستھرا پنجاب پروگرام'' کی مائیکر پلاننگ یقینی بنائی جائے۔ مائیکرو لیول پر حکمتِ عملی بنا کر وارڈز تک تمام چیزیں کلیئر ہوں کہ کس جگہ پر کس کی ڈیوٹی ہے اور کون سا ایریا کتنے دن بعد کلین سویپ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے تحت شہروں کے ساتھ ساتھ دیہات میں بھی صفائی کے نظام کو موثر انداز میں لاگو کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اس سلسلے میں قائم کردہ کنٹرول رومز کا روانہ دورہ کریں اور ہر علاقے میں صفائی کی صورتحال کی باقاعدہ مانیٹرنگ کرتے ہوئے شکایایت کو فوری حل اور کوتاہی پر ایکشن لیا جائے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو دیگر تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کی بائیومیٹرک حاضری یقینی بنا کر چیک اینڈ بیلنس نظام مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی حاضری اور کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور غفلت برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے
ستھرا پنجاب پروگرام کی مائیکر پلاننگ یقینی بنائی جائے،کمشنر راولپنڈی ڈویژن
May 03, 2025