راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے+جنرل رپورٹر)کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کی ہدایت پر حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ واٹر کنزرویشن آرڈر پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی کے علاقوں پیر ودھائی اور سیٹلائٹ ٹائون میں ایک جارحانہ مہم چلائی گئی۔ یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کی زیر نگرانی ماحولیات فورس کے ہمراہ کی گئی۔کارروائی کے دوران آٹھ (08) سروس اسٹیشنز کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے چار (04) سروس اسٹیشنز کو ضوابط کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے کہا کہ پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سروس اسٹیشن مالکان کو خبردار کیا کہ آئندہ خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور مستقل بندش بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
4 سروس اسٹیشنز ضوابط کی خلاف ورزی پر سر بمہر
May 03, 2025