جہلم( نامہ نگار) ڈی سی جہلم میثم عباس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی سولیات کی بہتری اور عوامی شکایات دور کرنے کے لیے فارمیسی کا دورہ کیا جہاں ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر سہیل اور دیگر عملہ نے ڈی سی جہلم کو ہسپتال میں دستیاب ادویات کی تفصیلات پر بریفنگ دی ڈی سی جہلم نے ادویات لینے کے لیے آئے ہوئے مریضوں اور اہلخانہ سے ملاقات کی ان سے طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی اور دیگر مسائل بارے معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر ڈی سی جہلم نے کہا کہ ہسپتال آنے والے ہر شہری کو ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات فراہم کی جا رہی ہے شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ ایم ایس یا محکمہ صحت کے افسران کے علاوہ ڈی سی جہلم کو بھی اپنی شکایت سے آگاہ کر سکتے ہیں۔ جس کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا سول ہسپتال فارمیسی کا دورہ ،مریضوں سے ملاقات
May 03, 2025