مری (نامہ نگار خصوصی) ملکہ کوہسار مری میں اسلحہ کی نمائش پر سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرتے ہوے ، ڈی پی او مری کی ہدایت پر ابتدائی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ۔اسے میں ڈی پی او مری آصف امین اعوان نے اسلحہ کے ساتھ تصاویر بنانے، ٹک ٹاک، ویڈیوز بنانا اور سوشل میڈیا پر ان کی تشہیر کو قابلِ گرفت جرم قرار دے دیتے ہوے کہا ہے کہ مری جیسے پرامن اور صحت افزاء شہر میں جہاں ملک بھر سے سیاح زہنی اور قلبی سکون کیلئے آتے ہیں وہاں اسلحہ کی نمائش اور اس کو لہرانے کا اخلاقی اور قانونی طور پر کوئی بھی جواز ہی نہیں بنتا۔لہذاء معصوم لوگوں کو ہتھیاروں کی نمائش سے متاثر کیئے جانے والوں کیلئے قانونی طور پر کسی بھی قسم کی رعایت برتا جانا قانون شکنی ہے ۔ ایسے میں مری پولیس کے ترجمان کے مطابق ان نوعیت کیعناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مری میں اسلحہ کی نمائش پر سخت ایکشن لینے کا فیصلہ
May 03, 2025