مری (نیوز ڈیسک ) یوسی سہر بگلہ بیرگراں، گھوئی ، ہوکڑہ کیری، جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم۔ آخر کیوں؟ سب سے بڑا مسئلہ ہماری بجلی کا ہے۔ چند بوندیں بارش یا معمولی ہوا چلے تو بجلی 24 گھنٹوں کے لیے بند ہو جاتی ہے۔ آخر اسکا سدباب کون کرے گا؟ یہ صارفین بل ادا نہیں کرتے کیا؟ محکمہ واپڈا سویا ہوا کیوں ہے تنخواہ دار لوگ کام کیوں نہیں کرتے۔ بار بار بجلی کی بندش کافی عرصہ سے عوام کو اندھیرے میں رکھ کر بل وصول کیے جاتے ہیں۔ دوسرا مسئلہ ٹرانسپورٹ کا ہے۔ بیرگراں روڈ جگہ جگہ سے گہرے کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔ حکمران جلد نوٹس لے کر عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی دیں۔ نہ ہی ٹیوٹا سروس نہ کوئی پرسان حال ہے۔ بیرگراں گھوئی سے ٹرانسپورٹ ٹیوٹا ہائی ایس جلد چلائی جائے معززین علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب، وزیر اعظم پاکستان، اور صدر پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد نوٹس لے کر یہاں کی عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کریں۔
یوسی سہر بگلہ بیرگراں، گھوئی، ہوکڑہ کیری، جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم
May 03, 2025