راولپنڈی ( جنرل رپو رٹر ) سابق ڈسٹرکٹ خطیب و معروف عالم دین مولانامحمد حافظ اقبال رضوی (PLC)پبلک لایزان کمیٹی تھانہ بنی کے ممبر منتخب ، وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکی ہدایت پر اچھی شہرت کے حامل سیاسی سماجی مذہبی شخصیات کو تھانے کی سطح پر مسائل کے حل کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جس میں سابق ڈسٹرکٹ خطیب حافظ محمد اقبال رضوی کو تھانہ بنی کی کمیٹی کا ممبر منتخب کیا گیا ہے جس سے راولپنڈی کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے راولپنڈی کی سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے پبلک لائزان کمیٹی تھانہ بنی کے نو منتخب ممبرعلامہ مولانا حافظ محمد اقبال رضوی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر حافظ اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ جتنا عرصہ ڈسٹرکٹ خطیب رہا کوشش کی عوام کے مسائل کو چاہے وہ جس سطع پر بھی ہو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی انشااللہ یہ زمہ داوری بھی پوری محنت و جانفشانی کے ساتھ ادا کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔
مولانا حافظ اقبال رضوی پبلک لائزان کمیٹی تھانہ بنی کے ممبر منتخب
May 03, 2025