اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )زرعی ماہرین نے پاکستان میں پانی کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کے لیے کمیونٹی پر مبنی آبپاشی کے نظام کو فوری طور پر اپنانے پر زور دیا ہے۔یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے ڈاکٹر افتخار علی نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی پر مبنی آبپاشی کا نظام پانی کی کمی کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کا کم خرچ حل پیش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پالیسی ساز اس تاثر میں ہیں کہ پانی کے مسائل کے حل کے لیے بڑے بجٹ کی ضرورت ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ مقامی کمیونٹیز کو متحرک کرنے سے پانی کے بحران سے موثر اور پائیدار طریقے سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے کاشت کاری کے چکروں اور بارشوں کے انداز کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے جس سے اس مسئلے کے فوری حل کی ضرورت ہے۔
پانی کی بڑھتی قلت سے نمٹنے کیلئے کمیونٹی پر مبنی آبپاشی نظام ضروری ،ماہرین
May 03, 2025