اسلا م آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی فلمساز محمد علی چوتھی بار ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد ہو گئے۔ محمد علی کی فلم ’’ٹرننگ پوائنٹ‘‘ دی بمب اینڈ کولڈ وار کیلئے نامزدگی کی گئی ہے جو ایک تاریخی، دستاویزی فلم ہے۔ فلمساز محمد علی کا کہنا ہے کہ ایمی ایوارڈ کیلئے ایک بار پھرنامزدگی میرے لئے اعزاز ہے۔
محمد علی پھر ایمی ایوارڈ کیلئے چوتھی بار نامزد
May 03, 2025