سردار سلیم حیدر خان سے لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

May 03, 2025

لاہور( کامرس رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کرنیوالوں میں صدر محمد آصف رانا،نائب صدر کامران خلیل ،جنرل سیکرٹری اسد حنیف، جوائنٹ سیکرٹری ذیشان طاہر بٹ،فنانس سیکرٹری چودھری احتشام گجر ،سابق صدور چودھری قمرالزمان، زاہدپرویزودیگر شامل تھے۔لاہور ٹیکس بارایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا حکومت ایگریکلچر ٹیکس کی ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکسیشن سسٹم کو مکمل طو رپر آٹومیشن پر لائے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے لاہور ٹیکس سے وعدہ کیا کہ وہ لاہور ٹیکس بار کی جگہ میں توسیع کروائیں گے۔پنجاب میں کسانوں کے استحصال کو روکنے اور ایگریکلچر ٹیکس کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے بھی اپنا کلیدی کردار ادا کروں گا۔

مزیدخبریں