لاہور(سپورٹس رپورٹر)اٹلی کے سائیکل سوار لورینزو فارٹوناٹو نے ٹور ڈی رومانڈی کا دوسرا مرحلہ جیت لیا۔ فرانس کے سائیکل سوار الیکس باڈین دوسرے جبکہ بیلجیئم کے سائیکلسٹ جونیئر لیسرف تیسرے نمبر پر رہے۔ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا 78 واں ایڈیشن سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوچکا ہے۔ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا دوسرا سوئٹزرلینڈ میں مرحلہ لا گرانڈے بیروچے سے لا گرانڈے بیروچے تک پہاڑی راستے پر 157کلو میٹر پر محیط تھا جس کو 28سالہ اٹلی کے سائیکل سوار لورینزو فارٹوناٹو نے مطلوبہ فاصلہ 3 گھنٹے 54منٹ اور 40 سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اٹلی کے سائیکلسٹ لورینزو فارٹوناٹونے ٹور ڈی رومانڈی کا دوسرا مرحلہ جیت لیا
May 03, 2025