سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ننکانہ میاں محمد خالد محمود نے 21ماہ سے ڈیوٹی سے غیر حاضر اور بغیر چھٹی لئے بیرون ملک میں مقیم ای ایس ٹی ٹیچر انوار الحق کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ملازمت سے برطرف کر دیا، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول موڑ کھنڈا کے ای ایس ٹی انوار الحق 2 اگست2023 سے مجاز اتھارٹی سے پیشگی منظوری یا اجازت حاصل کیے بغیر مسلسل ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں۔
21 ماہ سے ڈیوٹی سے غیر حاضر ای ایس ٹی ٹیچر ملازمت سے برطرف
May 03, 2025