ننکانہ صاحب( نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ سکیم کے تحت بابا گرو نانک یونیورسٹی کے 128 طلباء کو وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ دئیے گئے، جبکہ 59 طلباء کو نمایاں تعلیمی کارکردگی پر ہونہار اسکالرشپ سے نوازا گیا۔ تقریب کا مقصد صوبہ بھرکے ہونہار طلباء کی تعلیمی کامیابیوں کو سراہنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔وائس چانسلر ڈاکٹر سجاد مبین نے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور باصلاحیت طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔
وزیر اعلیٰ سکیم کے تحت بابا گرو نانک یونیورسٹی کے 128 طلباء کو لیپ ٹاپ دئیے گئے
May 03, 2025