نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار) بینک سے رقم لیکر نکلنے والے زمیندار سے ڈاکو23 لاکھ لوٹ لیے،نواحی علاقہ نوکھر منڈی میں دو ڈاکو دن دیہاڑے زمیندار سے 23 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔زمیندار نصیر احمد پنجاب بینک نوکھر منڈی سے بھاری رقم نکلوا کر واپس جا رہا تھاکہ دو موٹرسائیکل سوار افراد نے اس سے نقدی چھین لی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
نوشہرہ ورکاں:بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہری سے ڈاکو 23 لاکھ لوٹ کر فرار
May 03, 2025