کامونکی:موٹر سائیکل حادثہ ، ڈمپر کے نیچے آکر معمر شخص جاں بحق

May 03, 2025

کامونکی(نمائندہ خصوصی)موٹرسائیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں سڑک پر گرنیوالے معمر شخص کو ڈمپر نے کچل کرموت کے گھاٹ اتار دیا،بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز گاؤں نانگرے دادن کا ساٹھ سالہ عباس برکت موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ نواحی گاؤں چندنیاں کے قریب سامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل سے ٹکرا کرنیچے سڑک پر جا گرا جبکہ اس دوران وہاں سے گزرنے والے تیز رفتار ڈمپر نے اْسے بری طرح کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،کسی قسم کی قانونی کارروائی نہ کروانے پر ایمن آباد پولیس نے نعش کو ورثاء  کے حوالے کردیا۔

مزیدخبریں