آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر ایچ 13میں منشیات نشہ کیخلاف مہم
اسلام آباد ( وقائع نگار ) آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر ایچ 13میں منشیات نشہ کے خلاف ایک مہم چلائی گئی جس میں اہل علاقہ ملک مہربان، DSPا ورSHOصاحبان نے شرکت کی۔ اس مہم میں حاجی حنیف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ I-11/4سبزی اور فروٹ منڈی کے چیئرمین حاجی حنیف نے کہا ہے کہ IGکی اس ہدایت کو ہم بھر پور طریقے سے چلائیں گے اور SDPOخان ریب کی نگرانی میں H-13سے نشے کا خاتمہ کیا جائے گا اس سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے۔ IGاسلام آباد کی کاوشوں کے ہم شکر گزار ہیں جنہوں نے اسلام آبادH-13میں اس مہم کا آغاز کیا ہے۔ SDPOخان ریب کی کارگردگی سے اہل علاقہ کافی خوش ہیں اس طرح کے صاحبان کو پولیس میں لگانا چاہاہیے تاکہ جرائم میں کمی لائی جاسکے۔ اس مہم میں اسلام آباد پولیس کے ساتھH-13کی عوا م بھر پور ساتھ دے گی اور اس کا خاتمہ کرے گی۔