پاکستان سمیت دنیا بھر میں کل4مئی فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصداپنی زندگی کو دائو پر لگاکر دوسروں کی زندگی بچانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرناہے، اس دن نے عالمگیریت تب حاصل کی جب آسٹریلیا کی لٹن کمیونٹی میں آتشزدگی کا ہولناک واقعہ پیش آیا جہاں جھاڑیوں میں لگی آگ نے پانچ فائر فائٹرز کواپنی لپیٹ میں لے لیا یوں آگ بجھانے والے خود نذر آتش ہوگئے ،اس واقعہ کے بعد جے جے ایڈمونڈسن کو اس بات پر آمادہ کیا گیا کہ وہ دنیا بھر کے ممالک کو فائر فائٹنگ کے حوالہ سے آگاہی دیں، تب سے ہر سال4مئی کو فائر فائٹرز ریسکیورز کے جذبوں کو سلام پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024