شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ہاں رواں برس جولائی میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔جوڑے کی جانب سے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اداکارہ اقرا عزیز کی گود بھرائی کی رسم کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔اب اس تقریب سے متعلق ایک اور خاص چیز اقرا عزیز کا گودبھائی کی تقریب میں پہنا جانے والا دوپٹہ ہے جسے خوبصورت کام دار پھولوں اور اردو اسکرپٹ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے.
View this post on Instagram
100 خاص پیغامات سے مزین منفرد اور خوبصورت دوپٹہ ڈیزائنر فہد حسنین کا تیار کردہ ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فہد حسنین کی جانب سے اقرا یاسر کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے جوڑے کے لیے ایک پیغام درج کیا گیا ۔ڈیزائنر کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ پر جوڑے کو بچے کی متوقع آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ہمیں آپ کی نئی شروعات کا حصہ بننا پسند آیا۔فہد حسنین کی پوسٹ کے مطابق سو دعاﺅں والے ڈیزائن کو خاص طور پر اداکار اور بہترین دوست اقرا عزیز کے لیے بہت سی محبت کے ساتھ آراستہ کیا گیا ہے۔ ڈیزائنر نے مزید لکھا کہ دوپٹے پر زردوزی سے 100 دعاﺅں کی دستکاری کی گئی ہے۔
View this post on Instagram