اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے کے قریب آتشزدگی کے بعد قریبی مکانات اور دیگر عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے موشاو (گائوں)میں سکریپ میٹل یارڈ میں آگ لگی۔ آتشزدگی کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا تھا۔ آخری اطلاعات کے مطابق فائر بریگیڈ آگ پر قابوپانے میں کامیاب ہوگیا ۔اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ فائر فائٹنگ فورس کے اضافی دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
پولیس نے آگ لگنے والے مقام کے آس پاس کے مکانات سے رہائشیوں کو نکالنے کے اقدامات کیے۔ آتشزدگی سے متاثرہ علاقے کے آس پاس اسرائیلی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر بھی مسلسل محو پرواز رہا ۔آتشزدگی کے بعد قصبے کے تمام داخلی راستے بند کردیئے گئے اور شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ آگ سے دور رہیں۔قبل ازیں شمالی اسرائیل کے شہر حیفا میں آئل ریفائنری کے اندر آگ بھڑک اٹھی تھی جسے فائر بریگیڈ کی کئی ٹیموں نے مل پر بجھایا۔