اسلامی ممالک معیاری کپاس کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنائیں: ڈاکٹر ادریس
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی سنٹر آف ایکسی لینس ان مالیکرلر بائیولوجی کے سینئر سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر ادریس احمد ناصر نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک میں اعلی معیار کی کپاس کی پیداوار میں اضافے کیلئے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے جو کہ اسلامی ممالک کی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے وہ اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے ذیلی ادارے سے سیٹیسٹکل اکنامک سوشل ریسرچ اینڈ ٹریننگ سنٹر فار اسلامی کنٹریز (سیسرک) کے زیر اہتمام کاٹن کی پیداوار میں اضافے کے موضوع پر منعقدہ پانچ روزہ آن لائن بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ سے بطور ٹرینر خطاب کر رہے تھے۔